|

وقتِ اشاعت :   January 13 – 2014

اسلام آباد(آزادی نیوز) پاکستان اوربھارت کے درمیان باہمی تجارت پرمذکرات 15اور 16جنوری کونئی دہلی میں ہونگے۔ وزرات تجارت کے ذرائع کے مطابق پاکستان اوربھارت ایک بارپھر باقاعدہ تجارتی مذاکرات شروع کررہے ہیں جن کاپہلا مرحلہ دونوں ممالک کے سیکریٹری تجارت کے درمیان نئی دہلی میں ہوگا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کی حتمی تاریخ15اور 16 جنوری طے پائی ہے۔ news picحکام کاکہنا ہے کہ بات چیت وہیں سے شروع کی جائے گی جہاں ختم ہوئی تھی۔ مذاکرات میں بھارت کوپسندیدہ تجارتی ملک قراردینے اورواہگہ بارڈرپر بھارتی مصنوعات سہولیات فراہم کرنے جیسے اعلانات متوقع ہیں۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان آخری بارتجارتی مذاکرات ستمبر2012 میں ہوئے تھے۔ پاکستان اوربھارت کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 2ارب 60کروڑ ڈالرسے زائدہے۔