اسلام آباد(آزادی نیوز) ہائی کورٹ نے چیرمین نادرا کی برطرقی سے متعلق محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا، طارق ملک کوعہدے پربحال کرتیہوئے ان کی تعیناتی کو قانونی قرار دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس نورالحق قریشی پرمشمتل بنچ نیچیرمین نادراکی برطرفی کے خلاف طارق ملک کی درخواست پرسماعت کی اورفریقین کیدلائل مکمل ہونیکیبعد 13 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نیفیصلہ سناتیہوئیچیئرمین نادراطارق ملک کوبحال کردیا جب کہ حکومت کی طرف سیجاری ہونیوالیبرطرفی کینوٹی فکیشن کومعطل کردیا۔ جسٹس نورالحق قریشی نے ریمارکس دیئیکہ میں چھٹیوں پرتھا، اس دوران نہ ٹی وی دیکھا اور نہ ہی اخبار پڑھا، واپس آیاہوں توپتہ چلاکہ بہت تبدیلی آچکی ہے۔ طارق ملک نے جمعہ کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ وزارت داخلہ کو بھجوایا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر چیرمین نادرا کی حیثیت سے مزید ذمہ داریاں سرانجام نہیں دے سکتے جب کہ میرا مستعفی ہوجان ادارے کے مفاد میں ہے، جس کے باعث وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ حکومت نے طارق ملک کا بطور چیرمین نادرا کنٹریکٹ منسوخ کرتے ہوئے بریگیڈیئر ریٹائر زاہد حسین کو قائم چیرمین نادرا تعینات کردیا تھا تاہم اسلام آباد ہائی کورٹ نے طارق ملک کے کنٹریکٹ کی منسوخی کا نوٹی فکیشن معطل کرتے ہوئے انہیں عہدے پر دوبارہ بحال کردیا تھا۔