خضدار(نمائندہ خصوصی) خضدار میں بجلی کا تعطل بدستور جاری، چھ روز سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے پانی کی شدید قلت ، زراعت تباہ ہوگئی کاروبار زندگی بھی مفلوج ہوگئی وزیراعلیٰ بلوچستان نے جس دن خضدار کا دورہ کیا اسی دن سے خضدار میں بجلی معطل ہے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے خضدار شہر اور مضافاتی علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ زمینداروں کی فصلات خشک ہوگئی ہیں اور شہری زندگی بھی بری طرح مفلوج ہے 24گھنٹے کے دوران ایک گھنٹہ بھی انتہائی کم وولٹیج کے ساتھ بجلی فراہم کی جارہی ہے جس سے موبائل تک بھی چارج نہیں ہوپا رہا ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خضدار کو اتنا بجلی فراہم کی جائے کہ جس سے لوگ پانی حاصل کرسکیں بجلی کی طویل بندش سے لوگ عجیب کیفیت سے دوچار ہیں۔