کوئٹہ (آن لائن ) حکمران بلوچستان میں ترقی اور تعلیمی پروجیکٹس کی راہ میں رکاوٹ بنتے جا رہے ہیں حقیقی ترقی و خوشحالی کے خواہاں ہیں ایسے ترقی کی حمایت نہیں کی جا سکتی جو بلوچوں کیلئے نہ ہو ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی میڈیا سیل کے سربراہ و مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ غلام نبی مری ‘ موسیٰ بلوچ ‘ یونس بلوچ ‘ میر غلام رسول مینگل نے کلی کمالو نیچاری سریاب میں یونٹ کے افتتاح کے موقع پر کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض منظور احمد قمبرانی سے سر انجام دیئے اس موقع پر آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یو ایس ایڈ کی جانب سے بلوچ علاقوں میں تعلیمی کے حوالے سے جو منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں حکمران جماعتوں کی جانب سے ان پروجیکٹس کی مخالفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ حکومت شہریوں کی زندگیوں میں تبدیلیوں کی خواہاں نہیں ایسی بلوچ دشمنی پر مبنی پالیسیوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا تعصب اور لسانی بنیادوں پر مبنی پالیسیوں سے ثابت ہوتا ہے کہ حکومت تعلیم جیسے زیور سے بلوچوں کو دور رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے مسلسل یو ایس ایڈ کے پروجیکٹس کی مخالفت نے حکمرانوں کے حقیقی چہرے عوام کے سامنے عیاں کر دیئے ہیں پروجیکٹس کی مخالفت کا مقصد بلیک میلنگ کے سوا کچھ نہیں اس میں کوئی قباعت نہیں ہونی چاہئے کہ بلوچ علاقوں میں ریڈنگ پروجیکٹس کے پروگرام اگر بین الاقوامی نان گورنمنٹ آرگنائزیشن سے شروع کئے ہے تو اس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کھڑنا تعلیم دشمنی کے مترادف ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ حکمرانوں کی سیاست تعصب سے بالاتر ہونی چاہئے انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی بلوچستان میں حقیقی ترقی و خوشحالی کی خواہاں ہے بلوچ وطن کے وسائل بلوچوں کی ترقی کیلئے مختص کئے جائیں بلوچستان نیشنل پارٹی معاشرے میں ترقی پسند سیاست کا فروغ چاہتی ہے بلوچستان میں مشرف دور سے جاری آپریشن نے صحت ‘ تعلیمی پسماندگی سمیت کئی مسائل کو جنم دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو یہ اختیار نہیں دیا جا سکتا کہ وہ عوامی خواہشات کے برخلاف اپنی مرضی و منشاء کی سیاست اور سوچ عوام پر مسلط کریں اس موقع پر بی این پی کوئٹہ کے ڈپٹی آرگنائزر غلام نبی مری کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی این پی کی یونٹ سازی اور ممبر سازی مہم میں عمومی دلچسپی پارٹی کی عوامی پذیرائی کی نشاندہی کرتا ہے کہ ان حالات کے باوجود کہ جب بی این پی کو دیوار سے لگانے کی سازشیں جاری ہیں لیکن آج بھی پارٹی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے جدوجہد کر رہی ہے بی این پی بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل اور عوام کی محرومی کے خاتمے کیلئے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے اس موقع پر یونٹ کے انتخابات عمل میں لائے گئے الیکشن کمیٹی موسیٰ بلوچ کی سربراہی میں بنائی گئی جس کے ممبران یونس بلوچ ‘ غلام رسول مینگل تھے نتائج کے مطابق ڈاکٹر شبیر قمبرانی یونٹ سیکرٹری ‘ محمد انور علیزئی ڈپٹی یونٹ سیکرٹری اور ضلعی کونسلر عبدالرشید نیچاری منتخب ہوئے۔