|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2014

خضدا ر( نامہ نگار ) خضدا ر کے نواحی علاقہ زیدی میں ایف سی اور لیویز فورس کی مشترکہ کارروائی تین افراد جاں بحق آٹھ افراد زیر حراست کارروائی کمانڈنٹ ایف سی قلات اسکاؤٹس اور ڈپٹی کمشنر خضدا ر کی زیر نگرانی کی گئی تفصیلات کے مطابق بدھ کی اعلیٰ الصبح خضدار کے نواحی علاقہ زیدی میں فرنٹیئر کور قلات اسکاؤٹس اور لیویز فورس نے مبینہ اغواء کاروں کے خلاف کارروائی کی اس دوران تین افراد ہلاک اور 8افراد کو حراست میں لے لیا گیا کارروائی کے دوران ایف سی کے تین جوان بھی زخمی ہوگئے ڈپٹی کمشنر سید عبدالواحید شاہ کارروائی سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ زیدی میں مغوی افراد کی بازیابی کیلئے قبائلی شخصیت میر رسول بخش ساسولی کے گھر پر چھاپہ مارا گیا چھاپے کے دوران ایف سی اور لیویز اہلکاروں کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جس سے ایف سی کے لیفٹیننٹ سمیت تین جوان زخمی ہوگئے جس میں لیفٹیننٹ نیک عمل حوالداررئیس خان اور اہلکار رحمت خان شامل ہے جوابی کارروائی میں تین مسلح افراد مارے گئے ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق جن افراد کو حراست میں لیا ہے ان میں محمد اقبال عبداللہ شفیع محمد محمد یوسف امداد علی عبدالمجید اور عبدالکریم شامل ہیں دریں اثناء کارروائی میں مارے گئے ایک شخص کی شناخت نور محمد ولد محمد بخش ساکن بازگیر کے نام سے ہوئی مقتول نور محمد کے ورثاء نے نعش کو ہیڈ کوارٹر ہسپتال خضدار سے وصول کرلیا جبکہ دیگر دو افراد جو کہ کارروائی میں مارے گئے تھے ان کی شناخت نہیں ہوسکی ۔