|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2014

اسلام آباد(آزادی نیوز)خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کل تک ملتوی کرد گئی،آج کی سماعت کا حکم نامہ 3 بجے دن جاری کیا جائے گا۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کا تین رکنی بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔سابق صدر کے وکیل انور منصور ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ انہیں انٹراکورٹ اپیل کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچنا ہے۔ جس پر عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔آج سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے ملزم کو چھ مرتبہ طلب کیا، وہ نہیں آئے، یہ توہین عدالت ہے، ملزم خواہ کتنا ہی بڑا کیوں نہ ہو، عدالتیں انتظار نہیں کیا کرتیں، مصر میں حسنی مبارک کو اسٹریچر پر عدالت لایا گیا۔ انہوں نے کہ پرویز مشرف عدالتی احکامات کے باجود پیش نہیں ہوئے،عدالت نے انہیں 13، 24 دسمبر ، یکم ، دو ، تین اور 9 جنوری کو طلب کیا، چھ مرتبہ طلبی کے باوجود ملزم پیش نہیں ہوئے،عدالتی احکامات کی خلاف ورزی توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،عدالت کے سامنے سرنڈر نہ کرنے والااپنا موقف بیان کرنے کا حق بھی کھو دیتاہے۔