|

وقتِ اشاعت :   January 16 – 2014

اندرون بلوچستان ( سٹاف رپورٹر +نامہ نگار ان ) کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں تخریب کاری کی کوشش ناکام لورالائی میں کوئلے کے ٹرکوں پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ڈیرہ بگٹی میں گیس پائپ لائن کودھماکہ خیز مواد سے اڑادیا گیا تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا کنوؤں سے پلانٹ کو گیس سپلائی معطل ہوگئی لیویز انتظامیہ کے مطابق منگل کی صبح نامعلوم افراد نے سوری دربار کے مقام پر کنواں نمبر 17 اور کنواں نمبر 18 سے پیرکوہ پلانٹ کو جانے والی دو گیس پائپ لائنز کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے پلانٹ کو گیس سپلائی معطل ہوگئی متعلقہ انتظامیہ نے متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کردیا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی کوئٹہ گزشتہ شب نامعلوم افراد نے تخریب کاری کی غرض سے سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں منی مارکیٹ کے قریب بالٹی میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے رکھا ہوا تھا جس کی اطلاع پولیس کو ملی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر بالٹی میں نصب6کلو وزنی بم ناکارہ بنا کر تخریب کاری کی کوشش ناکام بنا دی دھماکہ خیز مواد میں نٹ، بولٹ استعمال کئے گئے تھے مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔لورالائی ڈی جی خان روڈ پر نامعلوم شدت پسند کا کوئلہ ٹرکوں کے کانوائیپر شدید فائرنگ راکٹ لانچر فائر تاہم کوئی جانی مالی نقصان نہیں ہوا کنوائے کے ہمراہ ایف سی کی گاڑیوں بھی شامل تھیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر موسیٰ خیل نصیب اللہ کاکڑ کی سربرہی میں لیویز فورس پولیس کا علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ۔