|

وقتِ اشاعت :   January 21 – 2014

کوئٹہ: سریاب روڈ پر پولیس اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کے دوران 3 اغوا کاروں کو ہلاک کرکے مغوی کو بازیاب کرالیااس موقع پراغوا کاروں کی فائرنگ سے 2پولیس اہلکارں سمیت 3افراد بھی زخمی ہوگئے۔کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن سے 3 مسلح افراد نے روزی خان نامی ایک شخص کو اغوا کر لیا تھا تاہم سیکیورٹی اداروں نے اغوا ہونے والے شخص کے موبائل کو ٹریس کرکے سریاب روڈ پر ایک مکان پر چھاپہ مارا ، اس موقع پر اغوا کاروں کی جانب سے  دستی بم حملہ اورفائرنگ بھی کی گئی جس کے نیتجے  میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3افراد زخمی ہوگئے تاہم پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے تینوں اغوا کاروں کو ہلاک کرکے مغوی کو بازیاب کرالیا۔ ہلاک ہونے تینوں اغوا کاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جب کہ  زخمی  پولیس اہلکاروں  کو بھی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، آپریشن کے دوران سریاب اور ارباب کرم روڈ ٹریفک کےلئے مکمل طور پر بند کردیا گیا تھا۔