|

وقتِ اشاعت :   January 27 – 2014

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث پشاور میں انسداد پولیو مہم ایک مرتبہ پھر ملتوی کردی۔ ڈپٹی کمشنر سید ظہیراسلام کا کہنا ہے کہ پشاور میں سکیورٹی انتظامات اور فیلڈ ورک مکمل نہ ہونے پر کی وجہ سے انسداد پولیو مہم کو ملتوی کردیا گیا ہے، فول پروف سیکیورٹی اور انتظامات  کے مکمل جائزے کے بعد5 سال سے کم عمر 8 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو مہم کے تحت ویکسینیشن کا آغاز کیا جا ئے گا۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخواحکومت نے گزشتہ روز صوبے میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سمیت 9 متعدی امراض سے بچاؤ کے لئے پشاور کی سطح پر 20 ارب روپے کی لاگت سے ’’صحت کا انصاف‘‘ کے نام سے میگا مہم کا آغاز کیا تھا جس کے تحت پہلے مرحلے میں ہائی رسک 40 یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم شروع ہونی تھی۔