|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2014

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کی جوہری ذمے داریوں پراعتماد کااظہار کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اپنی جوہری ذمے داریوں سے بخوبی آگاہ ہے اورہمیں اس پرمکمل اعتماد ہے۔امریکا کو اعتماد ہے کہ پاکستان اپنی جوہری ذمے داریوں اور نیوکلیئر ہتھیاروں کے تحفظ سے متعلق مکمل طور پرآگاہ ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اس حوالے سے  عالمی سطح پربھی اپنی ذمے داریاں پوری کررہا ہے۔ واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں جاری کیا ہے  جب نیویارک ٹائمز نے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کے غیر محفوظ ہونے کے بارے میں رپورٹ شائع کی ہے ۔