|

وقتِ اشاعت :   January 31 – 2014

اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے کہاہے کہ دین میں سب سے زیادہ حرمت کی حامل انسانی جان کو پامال کرنے کیلیے دین ہی کا نام استعمال ہو رہا ہے۔ تمام قوتیں معاشرے سے عدم برداشت کے رجحانات اور تفرقہ بازی کو ختم کرنے کیلیے جہاد کریں، ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اتحاد امت کی دعوت عام کرتے رہیں تو اختلافات کو ہوا دے کر تشدد و ظلم کا بازار گرم کرنے والوں کی یقینی حوصلہ شکنی ہوگی۔ قومی سیرت کونسل کی تیسری سالانہ قومی میلاد النبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ممنون حسین نے کہاکہ مسلمان آج تفرقے کا شکار ہو چکے ہیں۔