|

وقتِ اشاعت :   April 1 – 2014

لندن(آزادی نیوز) یورپین چیمپن لیگ فٹبال کے سلسلے میں آج دو کوارٹر فائنل میچز کھیلے جائینگے ۔ مانچسٹر یونائیٹڈ کا مقابلہ بائرن میونخ سے جبکہ بارسلونا کا مقابلہ ایتھلیٹکو میڈرڈ سے ہوگا تفصیلات کے مطابق چیمپنئز لیگ میں آج دو کواٹر فائنل میچز کھیلے جائینگے انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کا مقابلہ جرمنی کے مشہور و معروف کلب بائرن میونخ سے ہوگا ان دوٹیموں کے درمیان پہلا لیگ اولڈ ٹریفڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا کواٹر فائنل میچ میں دو اسپینش کلب بارسلونا اور ایتھلیکٹو میڈرڈ پہلی مرتبہ چیمپنئز لیگ کے کواٹر فائنل میں آمنے سامنے ہونگی یہ میچ بارسلونا کے ہوم گراؤنڈ نیو کیمپ میں کھیلا جائے گا ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مانچسٹر یونائیٹڈ کے سکل کوچ اور کھلاڑی رائن گگس نے کہا کہ مانچسٹر یونائیٹڈ بائرن میونخ کو شکست دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے اور ہماری ٹیم کو کمزور نہ سمجھا جائے مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوچ ڈیوڈ مویز نے کہا کہ ہماری ٹیم میں اس باصلاحیت کھلاڑی موجود ہیں جو میچ کا کبھی رخ موڑ سکتے ہیں ہمارا سیزن خراب ہونے کے باوجود بھی یونائیٹڈ کی ٹیم بائرن میونخ کو شکست دینے کی اہلیت رکھتی ہے جبکہ دوسری جانب بائرن میونخ کے کوچ پپ گارڈیولا نے کہا ہے کہ بنڈس لیگا کا ٹائٹل جیتنے کے بعد میونخ کی نگاہیں چیمپئنز لیگ کی ٹائٹل پر مرکوز ہیں ۔ بائرن میونخ مانچسٹر یونائیٹڈ کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں ہرانے کی بھرپور کوشش کریگی اور اولڈ ٹریفڈ میں جرمن ٹیم فیئر پلے فٹبال کا مظاہرہ کریگی۔