|

وقتِ اشاعت :   April 2 – 2014

ساؤپالو(آزادی نیوز)برازیلین حکومت نے ساؤ پالو میں ایک اور کارکن کی ہلاکت کے بعد اسٹیڈیم کا تعمیراتی کام روک دیا ۔معلوم ہوا ہے کہ آٹھ گز کی اونچائی سے گرنے والے مذکورہ کارکن نے کام کے دوران حفاظتی سامان استعمال نہیں کیا تھا جبکہ انتظامیہ اس بات سے انکار کر رہی ہے۔ کورنتھیانز کلب اسٹیڈیم میں بارہ جون کو ورلڈ کپ فٹ بال کا افتتاحی میچ کھیلا جائے گا لیکن ریجنل لیبر ڈپارٹمنٹ نے حکم دیا ہے کہ جب تک کمپنی تعمیراتی کارکنوں کو حفاظتی سامان فراہم نہیں کرتی مزید کام روک دیا جائے کیونکہ تعمیراتی کاموں کے دوران اب تک برازیل میں سات کارکن ہلاک ہو چکے ہیں۔