|

وقتِ اشاعت :   April 2 – 2014

برسلز: نیٹو نے یوکرین میں روسی سیاسی مداخلت پر روس کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران  سیکریٹری جنرل آندرے راسموسین کا کہنا تھا کہ  یوکرین کے معاملے پر روس کے ساتھ سول اور فوجی تعلقات معطل رہیں گے تاہم سیاسی امور پر مذاکرات جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  نیٹو رشین کونسل میں  سفارتی سطح پر رابطے  ختم نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ یوکرین کی سرحدوں پر فوج تعینات کرنے اور یوکرین کی ریاست کریمیا کے روس سے الحاق کے بعد نیٹو ممالک اور روس کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے۔