|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2014

کویت سٹی: کویت نے نئی ویزا پالیسی کا اعلان کردیا ہے تاہم پاکستان سمیت 6 ممالک کے شہریوں پر ملک میں داخلے پر بدستور پابندی رہے گی۔ عرب ویب سائٹ کے مطابق کویت کے محکمہ داخلہ کی جانب سے دنیا بھر میں موجود اپنے سفارت خانوں کو ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ وہ دنیا میں ہر اس ملک کے شہری جن کے ساتھ کویت کے سفارتی تعلقات ہوں کو قواعد و ضوابط پر عمل کرتے ہوئے ویزے کا اجرا کرنے کے مجاز ہیں، تاہم پاکستان ، ایران ، افغانستان، عراق، یمن اور شام کے شہری کے لئے گزشتہ پالیسی برقرار رہے گی اور سفارت خانے انہیں ویزوں کے اجرا کے مجاز نہیں جب کہ اس پالیسی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان، افغانستان، ایران، شام، یمن اور عراق پر 2011 سے کویت میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔