|

وقتِ اشاعت :   April 4 – 2014

ڈیرہ اللہ یار ( شبیر عمرانی )ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ نوخانی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ۔ایک ایف سی اہلکار جاں بحق دو اہلکار شدید زخمی گاڑی تباہ فورسز کا علاقے میں سرچ آپریشن زخمی اہلکار پی پی ایل اسپتال سوئی منتقل۔نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے ٹوبہ میں ایف سی اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ ان کی گاڑی زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں ایف سی کا ایک اہلکار موقع پر ہی جان بحق جبکہ دو اہلکار شدید زخمی ہوئے جنھیں سوئی کے پی پی ایل اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے واقع کے بعد سیکورٹی فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ مقامی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔