کوئٹہ: بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان میرک بلو چ نے کہا ہے کہ آج الصبح پاکستانی آرمی کے اسپیشل سروسز گروپ (SOTF)کے ضرار اور کرار کمپنی کے کمانڈوزنے ایک ٹارگٹ آپریشن کے ذریعے قلات کے قریب پارود کیمپ پر حملہ کیا جسے ہمارے سرمچاروں نے جوابی حملے سے ناکام بنا دیا اور ان کے کیمپ کو گھیراو کرنے کے منصوبے کو جنگی حکمت عملی سے ناکام بنا دیا ، جذبہ آزادی سے سرشار ساتھیوں نے فورسز پرپر جوابی حملہ کیا اورفورسزکے کئی اہلکار ہلاک اور زخمی کیے اور اینٹی ائر کرافٹ گن پر متعین ہمارے ساتھی نے انتہائی بہادری سے دشمن کے ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنایا جس سے فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا بلوچ لبریشن آرمی اس ساتھی کو بہادری سے مقابلہ کرنے پر تنظیم کی طرف سے ’’ٹِک تیر‘‘ کے اعزازی خطاب سے نوازتی ہے۔ یہ بات انہوں نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون پراین این آئی کو بتائی۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچ سرمچاروں سے شکست کھانے کے بعد فوج نے اپنی روایتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سول آبادی پر شیلنگ شروع کی، جس میں کئی عورتیں اور بچے ہلاک و زخمی ہوئے بلوچوں کے گدان اور مال مویشیوں کو بے دردی سے نشانہ بنایا گیا ،ریاست کے طرف سے جنگی قوانین کی مسلسل پامالی اور طاقت کے بے دریغ استعمال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے بلوچ عوام کے تحفظ کے لئے اپنے تنظیمی ڈاکٹرئن کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ مہذب دنیا میں اکثر و بیشتر اقوام نے اپنے عوام کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے جنگ کو دشمن کے علاقوں میں منتقل کردیا ہے ہم بھی اس حق کو پوری طرح استعمال کرینگے تاکہ اپنے لوگوں کو دشمن کے شر سے محفوظ رکھ سکیں۔