|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2014

اپر دیر: برفانی تودہ اور پہاڑی چٹان گرنے کے 2 مختلف واقعات میں 10 بچے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ کوہستان کے سرحدی علاقے بدران میں سلطان نامی شخص کے مکان پر رات گئے برفانی تودہ گرگیا جس سے 8 بچوں سمیت 10 افراد ملبے تلے دب گئے، امدادی کارکنوں نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد 3 بچوں کی لاشیں نکال لی۔ دوسرا واقعہ عشیری درہ کے علاقے باٹل میں پیش آیا جہاں دکان پر پہاڑی چٹان آگری جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 7 بچے جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں ملبے تلے سے نکال لی گئی ہیں جبکہ ملبہ ہٹانے کا کام تاحال جاری ہے۔