|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2014

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ آرگنائز و رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو پارٹی کے مرکزی میڈیا کمیٹی کے رکن ڈسرکٹ کوئٹہ ڈپٹی آرگنائز غلام نبی مری اور سینئر رہنماء ملک عبدالرحمان خواجہ خیل نے اپنے مشترکہ بیان میں گزشتہ رات خضدار میں پارٹی کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر عبدالقدوس بلوچ کے گھر پر بزدلانہ حملے اور خضدارشہر کے مین چوک پر دن دیہاڑے مسلح افراد کے ہاتھوں بی ایس او کے مرکزی رہنماء وجہ عمران بلوچ کے جوان سال کزن اسرار بنگلزئی کی قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کا رونما ہونا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ آج بھی سیاسی کارکنوں کو اپنے قومی حقوق کی جمہوری جدوجہد سے دستبردار کرانے کی خاطر بزور طاقت قتل وغارتگری اور دیگر منفی ہتھکنڈوں پر گامزن ہے حکومت وقت کے پاس کوئی اختیار نہیں اور آج بھی بلوچستان کی معاملات کو با اختیار قوتوں نے اپنے ہاتھ میں لیکر تمام معاملات چلانے میں مصرف عمل ہیں بی این پی نہتے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ گھر وں پر حملے اور دیگر واقعات کی ذریعے سے ہر گز بی این پی کی میسر سیاسی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ہے پارٹی وہ واحد قومی جماعت ہے جو حقیقی معنوں میں بلوچ قومی سوال پر اسٹیبلشمنٹ سے کمپورومائز کر نے سے گریزاں ہے بلوچ کی قومی معاملات کو بہتر انداز میں اجاگر کرنے اور جاری مظالم کے خلاف سیاسی کارکن سیسہ پھیلائی ہوئی دیوار کی مانندکھڑ اہو کر ظلم و جبر کا مقابلہ کررہے ہیں اور پارٹی کے کارکن ہر حالت میں مادر وطن کی ایک ایک انیٹ کی دفاع کی خاطر اپنے جانوں کی قربانی سے دریغ نہیں گرینگے۔انہوں نے کہا کہ کلی جیو کی آب نوشی ٹیوب ویل گزشتہ پانچ مہینوں سے خراب ہے جس کی نتیجہ میں علاقے کی مکین بھوند بھوند پانی کیلئے ترس رہیے ہیں جو کہ واسا انتظامیہ کی نا اہلی کا مہنہ بولاتا ثبوت ہے ایک ہفتہ کے اندر مذکورہ ٹیوب کو درست نہیں کیا تو بی این پی واسا انتظامیہ کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہونگے۔دریں اثناء پارٹی کے ضلعی آرگنائز اختر حسین لانگو ڈپٹی آرگنائز غلام نبی مری، موسیٰ بلوچ، ملک عبدالمجید کاکڑ، حاجی محمد ابراہیم پرکانی ،ملک عبدالرحمن خواجہ خیل، میر جمال لانگو ،حاجی نذیر احمد لانگو، ملک عطاء اللہ مینگل ،عبدالغفار مینگل ،ماسٹر علی بخش رند ، ٹکری عبدالشکور لہڑی،علی محمد پرکانی ،فیض اللہ بلوچ،شمس رند ایڈووکیٹ ،عبدالغنی مینگل ایڈووکٹ ، رضاء شائزئی،کامریڈ رحمت اللہ بلوچ،عبدالستار بلوچ،حاجی عبدالرزاق بلوچ،محمد یونس بلوچ،رضا جتک صدام حسین مشوانی،ٹکری گول میر سمالانی، دمن مری پر مشتمل پارٹی کے سینکڑوں کارکنون نے ایک جلوس کی شکل میں لاپتہ بلوچ افراد کے احتجاجی کیمپ میں جا کر اظہار یکجہتی کی اور عالمی انسان دوست تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام لاپتہ بلوچ افراد کو منظر عام لائے تاکہ لاپتہ افراد کے لواحقین کے پریشانی اور مشکلات میں کمی آسکے ۔