لندن(آزادی نیوز) بائرن میونخ اور جرمنی کے مڈ فیلڈر ٹونی کروس نے مانچسٹر یونائیٹڈ میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی تفصیلات کے مطابق ٹونی کروس نے اگلے سیزن میں مانچسٹر یونائیٹڈ میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑی کو ٹریننگ سیشن کے دوران یہ بات بتائی کہ وہ اگلے سیزن میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے لئے کھیلنے کے خواہش مند ہیں۔ لیکن گذشتہ ہفتے بائرن میونخ کے چیف کلارک اینز نے بتایا کہ وہ ٹونی کروس کو بائرن میونخ کے ساتھ نئے معاہدے کے لئے آمادہ کردینگے اور اپنے مداحوں سے وعدہ کرتا ہوں ٹونی کروس اگلے سیزن میں بائرن میونخ کے لئے ہی کھیلے گے یہ بات انہوں نے گذشتہ ہفتے چیمپئن لیگ مانچسٹر یونائیٹڈ کیخلاف پہلے لیگ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے کہی۔ اور انہوں نے کہا کہ ٹونی کروس اور بائرن میونخ کے کوچ پیپ گارڈیولا کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے کوچ ڈیوڈ مویز بھی ٹونی کروس سے معاہدے کرنے کے خواہش مند ہیں اور وہ ٹونی کروس ریکارڈ معاوضہ 60ملین ڈالر دینے کو تیار ہیں۔