|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2014

میرانشاہ: پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں دو گروپوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جن کے نتیجے میں مزید دس عسکریت پسند ہلاک اور تین زخمی ہوچکے ہیں۔ ان جھڑپوں کا آغاز گزشتہ روز ہوا تھا جن کے نتیجے میں اب ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 15 ہوگئی ہے۔ طالبان اور سرکاری ذرائع نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔ دیگر ذرائع نے دعوی کیا کہ واقعہ دراصل خان سید عرف سجنا اور ولی الرحمان گروپ کے درمیان جھڑپ تھی۔ اس سے پہلے فروری میں طالبان کے انتہائی اہم کمانڈر اور ٹی ٹی پی شوریٰ کے رکن عصمت اللہ شاہین بھٹانی شمالی وزیرستان میں ایک حملے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ انٹیلجنس ذرائع کے مطابق، بھٹانی کے قتل میں سجنا گروپ ملوث تھا، کیونکہ بھٹانی نے حکیم اللہ محسود کے جانشین کے طور پر سجنا کی مخالفت اور ملا فضل اللہ کی حمایت کی تھی۔