|

وقتِ اشاعت :   April 8 – 2014

لندن(آزادی نیوز)یورپین چیمپئنز فٹبال لیگ کے کوارٹرفائنل کے سلسلے میں آج دو میچز کھیلے جائینگے بورسیا ڈورٹمنڈ بمقابلہ ریال میڈرڈ جبکہ چیلسی کا مقابلہ پیرس سینٹ جرمن سے ہوگا تفصیلات کے مطابق یورپین چیمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل کے سلسلے میں دو میچز ہونگے۔ بورسیا ڈوٹمنڈ کا مقابلہ اسپینش کے معروف کلب ریال میڈرڈ سے ہوگا ۔جبکہ انگلش کلب چیلسی کا مقابلہ فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمن سے ہوگا۔ یہ دونوں پاکستانی وقت کے مطابق رات 11:45پر ہونگے ۔ ریال میڈرڈ اور بورسیا ڈورٹمنڈ کے درمیان پہلا لیگ ریال میڈرڈ کے گراؤنڈ سنٹیاگو برنر باؤ میں کھیلا گیا پہلے لیگ میں اسپینش کلب ریال میڈرڈ نے جرمن کلب بورسیا ڈورٹمنڈ کو 3-0سے شکست دی تھی۔ دوسرا لیگ بورسیا ڈورٹمنڈ کے گراؤنڈ سگنل اوڈیانا پارک میں کھیلا جائیگا بورسیا ڈوٹمنڈ کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے دوسرے لیگ اسپینش کلب ریال میڈرڈ کو 4-0سے ہرانا ہوگا جبکہ میڈرڈ برابر کی صورت میں بھی چیمپئن لیگ کے بآسانی سیمی فائنل میں پہنچ جائیگا ۔ یورپین چیمپئن لیگ کے سلسلے میں دوسرا میچ چیلسی اور پیرس سینٹ جرمن کے درمیان کھیلا جائیگا یہ میچ سٹمپرڈ برج میں کھیلا جائیگا پہلے لیگ میں فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمن نے انگلش کلب چیلسی کو 3-1سے شکست سے دوچار کیا تھا سیمی فائنل میں پہنچنے کے لئے انگلش کلب چیلسی کو پیرس سینٹ جرمن کو 3-0سے ہرانا ہوگا اور سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے کے لئے فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمن میچ برابر یا جیتنے کی صورت میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرسکتا ہے۔