|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2014

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہورہی ہے جس میں حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس معمول کے مطابق ہے جس میں پیشہ وارانہ امور اور ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمانڈرز کانفرنس میں اعلیٰ ترین عسکری قیادت حکومت اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کررہی ہے، اس کے علاوہ سیاسی شخصیات کی جانب سے دیئے جانے والے غیر ذمہ دارانہ بیانات پر بھی غور کیا جارہا ہے۔