|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2014

دمشق: شام کے شہر حمس میں 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک اور 107 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر حمس میں 2 کاروں میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جس کے پھٹنے سے 25 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ 107 زخمی ہو گئے جن میں بیشتر کی حالت تشویشناک ہے، دھماکوں کے فوری بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جبکہ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشنات بتائی جاتی ہیں،محکمہ صحت کی جانب سے تمام اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی ہے۔

حکام کے مطابق دونوں بم دھماکے رہائشی علاقے میں ہوئے جہاں مختلف دفاتر بھی ہیں جبکہ دھماکوں کے باعث ملٹری انٹیلی جنس کی عمارت کو بھی شدید نقصان پہنچا۔