|

وقتِ اشاعت :   April 10 – 2014

زیورخ: فٹبال کے کھیل کی  تنظیم فیفا نے اپنی تازہ ترین عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں عالمی چیمپئن اسپین بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے۔ فیفا کے مطابق عالمی چیمپئن اسپین 1460 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، جرمنی 1340 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پرتگال کی ٹیم 1245 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر ہے، فیفا کے مطابق پرتگال، كولمبیا اور یورا گوئے كی ٹیموں میں  ایک، ایک درجے بہتری ہوئی ہے  جبكہ 5دفعہ کی عالمی چیمپئن برازیل كی ٹیم 3 درجے بہتری کے  بعد  ارجنٹائن کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ بھارتی ٹیم 7 درجے بہتری کے بعد 144ویں  اور  پاكستان  3 درجے تنزلی  کے بعد 161 ویں  نمبر پر آ گیا ہے،عراق كی ٹیم 3 درجے ترقی پا كر ٹاپ 100 ٹیموں  میں  شامل ہو گئی جب کہ  ایتھوپیا اور جارجیا كی ٹیمیں  تنزلی كے بعد ٹاپ 100 سے باہر ہو گئیں ۔