|

وقتِ اشاعت :   April 13 – 2014

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ دوسروں کی جنگ میں حصہ لے کر ملک کو تباہ کیا گیا، اگر ملک میں امن لانا ہے تو اس کیلئے تعلیم کو عام کرنا ہوگا جس کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا۔

لاہور میں نجی یونیورسٹی کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں نے دوسروں کی جنگ میں حصہ لے کر ملک کو تباہ کردیا جبکہ ملک میں ہتھیار کلچر کو فروغ دے کر قلم کلچرکو شدید نقصان پہنچایا گیا، ہتھیار کسی شخص کے پاس نہیں صرف حکومت کے پاس ہونے چاہیئں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں تعلیم عام نہیں ہوگی قوم آگے نہیں بڑھ سکتی،قبائلی علاقے ماضی میں سب سے زیادہ پر امن تھے لیکن وہاں ہتھیار کلچر متعارف کرانے کے بعد آگ و خون کا کھیل کھیلا جارہا ہے، قیام امن کیلئےتعلیم کا فروغ لازم و ملزوم ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ادارے تباہ ہوچکے ہیں اور لوگوں کو پتا ہی نہیں کہ ادارے کیسے چلائے جاتے ہیں،نا اہل لوگوں نے قومی اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔