|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2014

خضدار (نامہ نگار ) خضدار ، نا معلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے پاکستان مسلم لیگ (ن) خضدار کے صدر آغا شکیل احمد درانی کے گھر پر دستی بم پھنک کر فرا ر ہو گئے ،بم زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا ملازمہ زخمی ہو گئی پولیس کے مطابق گزشتہ شب نا معلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے فقیر آباد میں واقعہ مسلم لیگ (ن) خضدار کے صدر و میونسپل کارپوریشن کے کونسلر آغا شکیل احمد درانی کے گھر پر دستی بم پھنک کر فرار ہو گئے بم گھر کے احاطے میں گھر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے گھر کے ملازمہ خاتون زخمی ہو گئی پولیس نے واقعہ سے متعلق تفتیش شروع کر دی ۔