|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2014

گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی دعوت پر اومان کے چیف اکنامک آفیسر منسٹر یآف فارن افےئر یحییٰ عبدالرحمن العریمی ، پاکستان میں عمان کے سفیر ریاد یوسف احمد الرےئسی اور دیگر حکام نے گوادر کا دورہ کیا انہوں نے عمانی گرانٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے ترقیاتی گرانٹ کی رقم کے اجراء کی یقین دہانی کرائی تفصیلات کے مطابق پیر کے روز وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی خصوصی دعوت پر اومان کے چیف اکنامک آفیسرآف فارن افےئر یحییٰ عبدالرحمان العریمی ، پاکستان میں میں عمان کے سفیر ریاد یوسف احمد الرئیسی نے دیگر عمانی حکام کے ہمراہ گوادر کا دورہ کیا اس موقع پر اومانی وفد کو اومانی گرانٹ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس ڈسٹرکٹ گوادر سے متعلق سیکرٹری پلاننگ ذوالفقار درانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2001ء میں سلطان قابوس کی جانب سے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 100ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کیاگیا تھا جس میں گوادر میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کیلئے 27.5ملین ڈالر مختص کئے گئے تھے جن میں روڈ سیکٹر کے 4آبنوشی کا ایک اور صحت سے متعلق ایک منصوبہ شامل تھا لیکن مختص رقم میں سے 22ملین ڈالر کی رقم کا اجراء نہ ہوسکا۔ اس کے علاوہ اومانی وفد کو زیر تعمیر گوادر انٹر نیشنل ائرپورٹ سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی ۔ وفد نے ائر پورٹ کے ترقیاتی عمل سے متعلق معاملات کا جائزہ لیا اور مذکورہ منصوبے کی تکمیل کیلئے بھی مالی معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اعلیٰ سطحی وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وفد کی گوادر آمد یہاں کے عوام اور صوبائی حکومت کیلئے اعزاز کی بات ہے بلوچستان بالخصوص گوادر کے عوام اور اومان کے عوام کے درمیان گہرے تاریخی رشتے دلی اور نفسیاتی وابستگی موجود ہے گوادر کے عوام مسقط کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ گوادر کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے سلطنت آف اومان ترقیاتی گرانٹ کے فوری اجراء کیلئے اقدامات اٹھائے گی اس موقع پر یحییٰ عبدالرحمن العریمی نے کہا کہ اومان کے عوام بھی گوادر کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں اوراپنے درمیان برادرانہ رشتوں کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ اومانی حکومت گوادر کی ترقی وتعمیر کے عوامی فلاح و بہوود کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے اومانی گرانٹ کی بقیہ 22ملین ڈالر کی رقم کا جلد اجراء کریگی ۔ قبل ازیں اومان کے وفد کے گوادر پہنچنے پر وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ڈاکٹر یاسین بلوچ، پرنسپل سیکرٹری محمد نسیم لہڑی، کمشنر مکران ڈویژن عبدالفتح بھنگر، چےئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین جمالدینی، سیکرٹری پلاننگ ذوالفقار درانی و دیگر حکام نے وفد کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفد کو پھول پیش کئے ۔ وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور وفد کے ارکان نے ملاقات کی جس میں گوادر کی ترقی اور باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور زیر غور آئے۔