|

وقتِ اشاعت :   April 15 – 2014

سوشل میڈیا پر امیریکن ایئرلائن کو دھمکی دینے والی چودہ سالہ لڑکی کو پولیس نے راٹرڈیم سے گرفتار کرلیا ہے۔ برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کی خبر کے مطالب لڑکی نے ٹوئٹر پر ایئرلائن کو دھمکی دی تھی کہ وہ ایک القاعدہ کی رکن ہے اس کا تعلق افغانستان سے ہے۔ اس ٹوئیٹ کو ہزاروں افراد نے شیئر کیا۔ کم عمر لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ جون میں ‘کچھ بہت بڑا’ کرنے جارہی ہے۔ امیریکن ایئر لائن نے جواب دیا ‘ہم ایسی دھمکیوں کو انتہائی سنجیدگی کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور اس معلومات کو ایف بی آئی تک پہنچایا جائے گا۔comentلڑکی، جسے سارہ کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، نے جواب میں کہا کہ وہ مذاق کررہی تھی اور اس کا تعلق افغانستان سے نہیں نیدر لینڈ سے ہے۔ بعد میں اس نے اپنا اکاؤنٹ معطل کردیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈچ پولیس نے لڑکی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے اور اسے اس دھمکی کے باعث حراست میں لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق راٹرڈیم پولیس نے لڑکی کو ایف بی آئی کی درخواست پر نہیں بلکہ اپنی تحقیقات کے بعد حراست میں لیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ یہ لڑکی اس دھمکی کے نتیجے میں کیا حاصل کرنا چاہتی تھی تاہم بظاہر اسے وہ جواب موصول نہیں ہوا جس کی وہ امید کررہی تھی۔ لڑکی کے ٹوئیٹ کے صرف چھ منٹ کے بعد ہی ایئرلائن نے جواب میں کہا ہے کے اس کا آئی پی ایڈریس اور تفصیلات محفوظ کرلی گئی ہیں۔ امیریکن ایئرلائن کے آٹھ لاکھ مداح ہیں جن میں سے کچھ نے سارہ کے بظاہر اس ‘مذاق’ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ بعد میں اس ٹوئٹ کو ویب پر سے ہٹادیا گیا۔