|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2014

لاہور: مقامی عدالت نے اداکارہ میرا اور ان کے شوہر کیپٹن نوید کے خلاف فحش وڈیو کیس پر ایف آئی اے سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ لاہور کی مقامی عدالت میں اداکارہ میرا اور کیپٹن نوید کے خلاف غیراخلاقی وڈیو کیس کی سماعت ہوئی، جس میں کیس کے تفتیشی افسر نے موقف اختیار کیا کہ غیراخلاقی وڈیو کیس سائبر کرائم کے تحت جرم بنتا ہےجو پولیس کے دائرہ اختیار میں نہیں، جس پر عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار ڈائرکٹر ایف آئی اے سے رجوع کرے اور ڈائرکٹر ایف آئی اے کارروائی کرکےعدالت کو رپورٹ پیش کریں۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ میرا اور ان کے امریکی نژاد شوہر کیپٹن نوید کی فحش وڈیو منظر عام پر آئی تھی جس کے بعد ایک شہری نے سیشن عدالت میں پاکستانی اداکارہ اور ان کے شوہر کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی