|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2014

چاہ بہار(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے چاہ بہار کا دورہ کیا اور وہاں سرکاری اہلکاروں مقامی معتبرین اور سرمایہ کاروں سے ملاقات کی اور کہا کہ ایران خطے کے تمام ممالک کو پورٹ اور تجارت کی سہولیات فراہم کرے گا ایرانی صدر کے دورہ چاہ بہار سے بندر گاہ کی اہمیت زیادہ بڑھ گئی ہے ایرانی صدر بلوچستان کے دو روزہ دورے کے دوران چاہ بہار گئے اور ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا دوسری جانب ایران افغانستان اور بھارت ایک سہ فریقی معاہدے کی تیاری کررہے ہیں جس کی رو سے ایران بھارت کو تجارتی راہداری کی سہولت فراہم کرے گا تاکہ بھارت اور افغانستان کے درمیان تجارت میں بہتری آئے بھارت چاہ بہار بندر گاہ کے ذریعے وسط ایشیائی ممالک سے تجارت کو فروغ ملے گا ایران نے چاہ بہار کو جدید شاہراہوں سے ملک کے مختلف حصوں سے ملانا اور وسطی ایران کی تجارت خصوصاً شہر اور اس کے گردونواح کی تجارت چاہ بہار کی بندر گاہ سے ہوگی ایران نے ریلوے کے منصوبے پر عملدرآمد شروع کیا ہے جس سے پہلے مرحلے میں چاہ بہار کو زاہدان سے ملایا جائیگا جبکہ دوسری ریلوے لائن افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک کیلئے ہے۔