کوئٹہ : بلوچ قوم دوست رہنما حیربیار مری نے اپنے جاری ہونے والے بیان میں کہا ہے کہ قلات کے آس پاس علاقوں میں بلوچ آبادیوں پر وحشیا نہ فضائی بمباری اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنانا اس بات کا ثبوت ہے کہ دشمن کا بلوچوں سے نفرت اپنے انتہاء پر ہے سارونہ گرو میں لہڑی اورپندرانی خلق پر وحشیانہ شیلنگ سے 5خواتین اور پارود میں معصوم بچوں اور بچیوں کا قتل اور زخمی کرنا ہمارے نزدیک قابل نفرت عمل ہے ان معصوموں کی شہادت بلوچ عوام کے لئے تاریخی جبر سے نجات کا درس ہے جسمیں لاکھوں بلوچوں کے قربانیوں کا ثمر پنہاں ہے اور مجھے یقین ہے کہ بلوچ قوم اپنے فرزندوں کے قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کرے گی ۔حیربیار مری نے مزید کہا کہ بلوچ نوجوانوں کو شہید امیرالملک جسیے بلوچ نوجوان کے عزم و حوصلہ اور قربانیوں کو اپنے لیئے مشعل راہ بنانا چا ہیے جو ہر طرح کے نامساعد حالات میں تمام تردباؤ کے باوجود اپنے مقصد کے حصول کے لئے عزم و حوصلے سے آگے بڑھتے رہے ۔ ایسے نوجوانوں کا کردار قابل تحسین ہوتا ہے۔امیرالملک اور ’ٹِک تیر‘ جیسے نوجوان آج دشمن کا مردانہ وار مقابلہ کر کے اپنے عزم وہمت سے بلوچ قوم کی حفاظت کر رہے ہیں اور انہی نوجوانوں اور جہدکاروں کے جہد کی وجہ سے آج بلوچ قوم فخر سے اپنا سربلند کئے ہوئے ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ریاست بلوچ دھرتی پر قبضہ کر کے بلوچ عوام اور بلوچ ثقافت پر حملہ آوار ہونے کے ساتھ ساتھ غیر بلوچوں کی بلوچستان میں آبادکاری کر کے ہمیں اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان تمام چالوں کا مقابلہ اور بلوچ دھرتی اور بلوچ عوام کی حفاظت عملی جہد سے وابستگی کے زریعے ہی کیا جاسکتا ہے۔