مچھ: بولان اکبر بگٹی ایکسپریس پر فائرنگ گولیاں لگنے سے بوگیا ں متا ثر جا نی نقصا ن نہیں ہوا متاثرہ ٹرین کو سخت سیکورٹی انتظا ما ت میں کو ئٹہ کے لیے روانہ کر دیا گیا جب کہ اس سے قبل بھی دوزان کے مقا م پر ٹرین کو نشا نہ بنا یا گیا تھا تفصیلا ت کے مطا بق راوالپنڈی سے کوئٹہ آ نے والی اکبر ایکسپر یس سوا چار بجے جب مچھ اسٹیشن پہنچا جہا ں وقتی ٹہرنے کے بعد کوئٹہ کے لیے روانہ ہوا ٹرین جب بولان کے علاقے دوزان کے مقام پر پہنچی تو پہلے سے تھاک میں بیٹھے نامعلوم مسلح افراد نے قریبی پہاڑوں سے چھوٹے ہتھیاروں سے ٹرین پر اندھا دھند فائرنگ کردیا جس کے نتیجے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گولیاں لگنے سے بوگیاں متاثر ہوئیں قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اطلاع پاتے ہی جاعہ وقوع پر پہنچا کر ٹرین کو حفاظتی حصار میں لیا اور سخت سیکورٹی میں اکبر ایکسپریس کو کولپور پہنچا دیا جہاں سیکورٹی کلیئر کرنے کے بعد متاثرہ ٹرین کو منزل مقصود کیلئے روانہ کردی گئی ٹرین پر حملہ کرنیوالے ملزمان پہاڑوں میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واضح رہیکہ اسی مقام پر اس قبل بھی ٹرین کو نشانہ بنایا گیا تھا اس سلسلے میں مزید بولان لیویز کاروائی کررہی ہے۔