اسلام آباد: پاکستان کے سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے آج جمعہ کے روز پروسیکیوٹر اکرم شیخ کی تقرری سے متعدد دائر درخواست کو مسترد کریا ہے۔
خصوصی عدالت کے رجسٹرار عبدالغنی سومرو نے پروسیکیوٹر اکرم شیخ کی تقرری کے خلاف پرویز مشرف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
خصوصی عدالت کے فیصلے میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 23 دسمبر 2013 کو اکرم شیخ کی تقرری کو درست قرار دیا تھا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پروسیکیوٹر کی تقرری کے نوٹیفکیشن کو درست قرار دیا تھا۔
اس سے قبل 26 مارچ کی سماعت کے دوران عدالت نےاکرم شیخ کی تقرری پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔
خیال رہے کہ پرویز مشرف نے غداری کیس میں پروسیکیوٹر کی جانبداری سے متعلق درخواست دائر کی تھی۔