|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2014

تربت : وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ تربت یونیورسٹی کو معیاری تعلیم کے حصول کے لیے مثالی ادارہ بنایا جائے، یونیورسٹی میں اومان اور ایران کے طالب علموں کے لیے نشستیں مختص کیجائیں، ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ نے تربت یونیورسٹی کے دورہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، وزیر اعلیٰ کا تربت یونیورسٹی پہنچنے پر وائس چانسلر عبدالرزاق صابر نے استقبال کیا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تربت یونیورسٹی کے لائبریری، کمپیوٹر لیب کا بھی افتتاح کیا، اس موقع پر وزیر اعلیٰ کو یونیورسٹی سے متعلق تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یونیورسٹی کو علم و دانش و معیاری تعلیم کے حصول کے لیے مثالی ادارہ بنایا جائے، وزیر اعلیٰ نے ہدایت دی کہ اومان اور ایران کے طالب علموں کے لیے بھی نشستیں مخصوص کی جائیں ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عصر عاضر کی ضروریات کے مطابق یونیورسٹی میں تعلیمی شعبے قائم کئے جائیں، وزیر اعلیٰ کے ہمراہ پرنسپل سیکریٹری محمد نسیم لہڑی، کمشنر مکران ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر حکام بھی تھے۔