|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2014

کوئٹہ : ضلع گوادر میں کوسٹل ہائی وے کے پل کے نیچے سے 15کلو وزنی بم ناکارہ بنا کر علاقے میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز ضلع گوادر کے علاقے کوسٹل ہائی وے پل جو سپیلزئی کے نام سے مشہور ہے کے نیچے نامعلوم افراد نے 15کلو وزنی بم رکھا ہوا تھا اور یہ بم ریموٹ کنٹرول تھا جو کسی وقت بھی پھٹ سکتا تھا تاہم بروقت اطلاع ملنے پر دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی گئی لیویز نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ۔