کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے سبی میں نامعلوم افراد نے خجک گاؤں کو گیس فراہم کرنیوالی 4 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز سبی سے خجک گاؤں کو گیس سپلائی کرنیوالی 4 انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے گیس لائن اڑ گئی اور گاؤں کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی متعلقہ انتظامیہ نے متاثرہ پائپ لائن کی مرمت شروع کردی مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔