|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2014

لندن(اسپورٹس ڈیسک) مانچسٹر سٹی اور ایوری کوسٹ کے مڈ فیلڈر یحییٰ ٹورے نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر فٹبال کھلاڑیوں کے درمیان اب بھی نسلی تعصب برتا جاتا ہے بی بی سی کے پروگرام فٹبال فوکس میں انٹرویو دینے ہوئے ایوری کوسٹ کے مڈ فیلڈر نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر بھی افریقی سیاہ فان کھلاڑیوں کو نظر انداز کیا جاتا ہے وہ دنیا کے بہترین کھلاڑی کیوں نہ ہو پر انہیں عالمی سطح پر دنیا میں بہترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز نہیں دیا جاتا ایوری کوسٹ کے مڈ فیلڈر کا مزید کہنا تھا کہ اگر اب افریقہ میں چلے جاؤ تو کسی سے پوچھ لو کہ آپ یحییٰ ٹورے کو جانتے ہو تو وہ ہاں ہی کہے گے جبکہ یورپ کے کسی شہر میں چلے جاؤ تو یورپین یہی کہے گے وہ ایسے کسی کھلاڑی کو نہیں جانتے ۔ میں اپنے آپ کو میسی اور رونالڈو جیسا کھلاڑی سمجھتا ہوں لیکن میڈیا کی تنگ نظری کی وجہ سے ہم افریقی کھلاڑیوں کو کوئی نہیں جانتا ۔یحییٰ ٹورے 6ممالک بلجیم،روس، گریس، فرانس اسپین اور اب انگلینڈ میں کھیل رہے ہیں جبکہ دوسری جانب مانچسٹر سٹی کے سمیر ناصری نے کہا ہے کہ یحییٰ ٹورے کا نام دنیا کے بہترین مڈ فیلڈر میں شمار ہوتے اگر وہ افریقن نہیں ہوتے ۔ یحییٰ کا مزید کہنا تھا کہ میں دنیا کو دیکھانا چاہتا ہوں کہ افریقن کھلاڑی یورپین اور ساؤتھ امریکن کھلاڑیوں سے زیادہ بہتر ہیں ۔ واضح رہے یحییٰ ٹورے اب انگلش کلب مانچسٹر سٹی کے لئے کھیلتے ہیں ٹورے نے بارسلونا میں کھیلتے ہوئے 2009ء چیمپئن لیگ میں کا فائنل بھی جیتا تھا۔