|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2014

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ فاسٹ بالر اور کوچ وقار یونس کو قومی کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس کو ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے وقار یونس کا کہنا تھا کہ انھوں نے کوچنگ کی درخواست پہلے ہی پی سی بی کو دے رکھی ہے، کوچ کا انتخاب کرکٹ بورڈ کا کام ہے تاہم میں نے بورڈ کو اپنی دستیابی سے آگاہ کر دیا ہے، بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن سے معاہدہ قومی ٹیم کی کوچنگ میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔ دوسری جانب سابق ٹیسٹ بیسٹمین انضمام الحق قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ جب کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد اسپن بالنگ کے کوچ کے لئے مضبوط امیدوار ہیں۔ راشد لطیف کی جانب سے چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالنے سے انکار کے بعد معین خان کو چیف سلیکٹر بنائے جانے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ، بالنگ کوچ اور بیٹنگ کنسلٹنٹ کے لئے اشتہار دے رکھا ہے۔