|

وقتِ اشاعت :   April 21 – 2014

کراچی: گلشن معمار سے 3 روز قبل اغوا کئے گئے اقوام متحدہ کے دو اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا۔ کراچی کے علاقے گلشن معمار سے 3 روز قبل اغوا کئے گئے اقوام متحدہ کے 2 اہلکاروں فرخ سلیم اور سمیع نواز  کی بازیابی کے لئے سی پی ایل سی نے موبائل فون ٹریس کرکے  پیپری کےعلاقےمیں چھاپہ مارا تو اغواکارمغویوں کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ اقوام متحدہ کے مغوی اہلکاروں کی جانب سے ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ اغوا کاروں نے انہیں کن مقاصد کے لئے اغوا کیا جب کہ ان کے اغوا سے متعلق تحقیقات کے لئے دونوں اہلکاروں کو سی پی ایل سی کے دفتر منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ 3 روز قبل کراچی کے علاقے گلشن معمار سے اقوام متحدہ کے دونوں اہلکاروں کو اغوا کرلیا گیا تھا، دونوں کارکن حیدرآباد شہر کے رہائشی ہیں جو تفریح کے لیئے کراچی آئے تھے۔