قلات(بیورورپورٹ)قلات کے علاقے یونین کونسل گزگ میں خسرہ کی وباء پھوٹنے سے چار بچے جاں بحق ہو گئے درجنوں بچے متاثر متاثرہ علاقے میں تاحال طبی ٹیم نہیں پہنچ سکی یونین کونسل گزگ سے نو منتخب کونسلر اور جمعیت علماء اسلام کے ضلعی رہنما حافظ محمد قاسم فاروقی نے قلات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قلات سے 160 کلو میٹر دور یونین کونسل گزگ میں خسرہ کی وباء پھیل گئی ہے جس کے نتیجے میں اب تک چار بجے جاں بحق ہو چکے ہیں اور درجنوں بچے متاثر ہیں انہوں نے کہاکہ علاقہ میں خسرہ کی وباء پھیلنے سے متعلق محکمہ صحت کے ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تھا مگر محکمہ کی جانب سے اس جانب توجہ نہیں دیا گیا اور تاحال متاثرہ علاقے میں کوئی بھی ٹیم نہیں پہنچا انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر متاثرہ علاقہ میں فوری طور پر طبی ٹیم روانہ نہیں کیا گیا تو حالات قابو سے باہر ہونگے انہوں نے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔