کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کیسکو نے بجلی واجبات کی نادہندگان کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز کردیا بلوچستان میں درجنوں فیڈرز اور کمیونٹی ٹیوب ویلز بند کردیئے گئے شدید گرمی میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ، تفصیلات کے مطابق کیسکو نے بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر بلوچستان میں متعدد فیڈروں کی بجلی منقطع کردی کوئٹہ میں غزبند، عسکری پارک اور کوئٹہ شہر میں 25کمیونٹی واٹر سپلائی کی بجلی منقطع کردی گئی جبکہ اوستہ محمد کے پانچ ڈیرہ مراد جمالی کے چار سبی کے تین ڈھاڈر کے دو فیڈرز بھی بند کردیئے گئے خضدار میں چار رکھنی بارکھان کے تین فیڈرز بھی کم ریکوری کی وجہ سے بند کردیئے گئے اس کے علاوہ کیسکو نے بجلی چوری اور کم وصولی والے متعدد فیڈرز بھی بند کردیئے گئے کیسکو ذرائع کے مطابق عدم ادائیگی کے متعلقہ فیڈروں کو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی علاوہ ازیں کیسکو کے عوام دشمن زراعت دشمن اقدام کی عوامی سماجی وسیاسی حلقوں نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کیسکو اپنی نااہلی کرپشن اور بجلی کی فروخت کو چھپانے کیلئے گرمی کی آمد کے ساتھ ہی فیڈروں کو بجلی بند کردی ہے جن جن فیڈروں کو بجلی منقطع کی گئی ہے ان میں کیسکو کے اپنے ہی دیئے گئے نجی کنکشن زیادہ ہیں جن سے نقد وصولی کی جاتی ہے جبکہ اسی ضمن میں لائن لاسز اور اپنی بجلی فروخت کے ذریعے کرپشن کو چھپانے کیلئے نیا ڈرامہ شروع کردیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بجلی فراہمی میں کیسکو کی پھرتیاں نااہلی کی صورت میں ہمیشہ عوام کیلئیزحمت بنی رہتی ہے لیکن بجلی منقطع کرنے کی کیسکو کی چستی اپنی مثال آپ ہے زمینداروں کا کہنا ہے کہ زراعت کیلئے اس موسم میں پانی کی اشد ضرورت ہے لیکن کیسکو بجلی بند کر کے زراعت کو تباہ کرنے کے درپے ہے دوسری جانب پوری فیڈر کی بجلی بند ہونے سے متعلقہ علاقوں میں پانی ناپید ہوکر انسانی بحران پیدا ہوسکتا ہے جو یقیناًکیسکو کے علم میں ہوگا اس ضمن میں انسانی بحران کے ذمہ داری کو بھی کیسکو کو قبول کرنا ہوگا۔