لاہور: ہائی کورٹ نے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کی جانب سے چیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نجم سیٹھی کو 7 مئی کو طلب کر لیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے محمد الیاس کی جانب سے عدالتی حکم کے باوجود تنخواہ نہ ملنے پر چیرمین پی سی بی کے خلاف توہین عدالت کی سماعت کرتے ہوئے نجم سیٹھی سے ایک ہفتہ میں جواب طلب کر تے ہوئے 7 مئی کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس نے اپنے عہدے سے برطرفی اور پنشن نہ ملنے کے خلاف گزشتہ ماہ لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔