کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے حکومت کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی سندھ بشیر میمن کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ نے ایڈیشنل آئی جی بشیر میمن کو شیزاری گروپ کے خلاف 108 مقدمات کی انکوائری رپورٹ پیش کرنے پر حکومت سندھ کی جانب سے او ایس ڈی بنانے کے نوٹی فکیشن کو معطل کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ حکومت نے شیرازی گروپ سے متعلق مرضی کے برعکس رپورٹ پیش کرنے پر سندھ کی جانب سے بشیر میمن کو ایڈیشنل آئی جی سے او ایس ڈی بنا دیا تھا جس پر بشیر میمن نے عدالت سے رجوع کیا تھا۔