|

وقتِ اشاعت :   May 1 – 2014

چنائی: ہندوستان کی جنوبی شہر چنائی میں آج جمعرات کی صبح ایک ٹرین میں ہونے والے دو بم دھماکوں کے نتجیے میں کم از کم ایک خاتون ہلاک اور دیگر نو زخمی ہوگئے۔ یہ دھماکہ ایسے وقت ہوا ہے جب ہندوستان میں لوک سبھا کے عام انتخابات بھی جاری ہیں اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ حکام کے مطابق یہ دونوں دھماکے چنائی کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی ایک ٹرین میں جمعرات کی صبح تقریباً سات بجے ہوئے۔ ریلوے حکام کے مطابق پہلے دھماکے میں ایک 22 سالہ خاتون ہلاک ہوگئیں، جو ان کی سیٹ کے نچلے حصے میں نصب کیا گیا تھا۔ جنوبی ریلوے کے جنرل منیجر آر کے مشرا کا کہنا ہے کہ ‘کم سے کم دو افراد شدید، جبکہ سات کو معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں’۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے کہ آیا ان دھماکوں کی کیا نوعیت تھی۔