|

وقتِ اشاعت :   May 3 – 2014

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بولان میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک فرنٹیئر کورپس (ایف سی) اہلکار ہلاک ہوگیا۔ ترجمان ایف سی خان واسع نےبتایا کہ سیکورٹی فورسز کا قافلہ معمول کی گشت پر تھا کہ بولان کے علاقے دھادر میں دھماکا ہوگیا۔ واسع نے کہا کہ دھماکے کی آواز بہت تیز تھی اور بظاہر یہ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کے حملے کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے جن کی حالت نازک تھی۔ تاہم ہسپتال میں ان میں سے ایک ہسپتال میں چل بسا۔ دھماکے کی وجہ سے فورسز کی گاڑی کو بھی شید نقصان پہنچا۔ تاحال کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم واسع کا خیال ہے کہ اس میں بلوچ علیحدگی پسند ملوث ہوسکتے ہیں۔