ڈیرہ مراد جمالی(نامہ نگار)نصیرآباد میں بجلی کی بندش کے خلاف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے احتجاجی ریلی نکال کر کیسکو آفس کے سامنے دھرنا دیا مظاہرین نے کیسکو آفس کا گیٹ توڑ کر توڑپھوڑ کی مظاہرین کا وفاقی وزیر بجلی کے خلاف نعرے بازی بلوچستان کی احساس محرومیوں کا ازالہ نہیں بلکہ اضافہ کیا جارہا ہے 50 ڈگری سینٹی گریڈ میں عوام پینے کا پانی کوسوں دور بھر کر لانے پر مجبور ہیں آج قومی شاہراہ پر بجلی کی بحالی تک دھرنا دیں گے سابق سینٹر سید اکبر شاہ نیشنل پارٹی کے جنرل سیکرٹری تاج بلوچ جمعیت علماء پاکستان کے مولانا عبدالحکیم انقلابی میر جمیل احمد مینگل سردار عبدالستار شر کا مظاہرین سے خطاب عوام کو اس گرمی میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی سردار چنگیز ساسولی کا عوامی احتجاج کی حمایت کا اعلان نصیرآباد کے شوری اندرون فیڈر کے سوئچ آف بندش کے خلاف سیاسی و مذہبی جماعتوں کا احتجاج ریلی نکالی گئی جس کی سابق سینٹر سید اکبر شاہ تاج بلوچ عبدالحکیم انقلابی نے قیادت کی اور کیسکو آفس کے سامنے دھرنا دیا دھرنے سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بجلی چوری پر قابو پانا کیسکو کا کام ہے نادہندوں کی سزا دیگر صارفین کو کیوں دی جا رہی ہے جو بجلی کابل بھی ادا کرتے ہیں وفاقی حکومت بلوچستان سے احساس محرومی کی دعویدار ہے مگر یہاں محرومیوں اور اضافہ کیا جا رہا ہے ظلم کی حد ہے پورے پاکستان میں 66 کے وی گریڈ اسٹیشن ختم ہیں مگر یہاں اسی پرانے گریڈ کو چلایا جا رہا ہے جس سے صرف 10 گھنٹے بجلی میسر ہوتی ہے اب تو وفاقی وزیر کے حکم پر فیڈر ہی بند کر دیئے گئے ہیں جس کے باعث شدید گرمی میں پینے کا پانی تک نہیں ہے آج فیڈر بندش کے خلاف قومی شاہراہ پر دھرنا دیا جائے گا جب تک بجلی بحال نہیں ہو گی تمام ٹریفک بند ہو گی سابق صوبائی وزیر مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر میر عبدالغفور لہڑی اور سردار چنگیز ساسولی نے عوامی احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے فیڈر کی بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا جبکہ ایکسئین کیسکو شفاق احمد کھوسہ نے کہا کہ فیڈر پر کروڑوں واجب الادا ہیں حکام بالا احکامات دیں ہم بجا لائیں گے ۔