کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر )سابق وفاقی وزیر وسنیٹر دانشور جاوید جبار ملک اس وقت میں تضادات ، ناانصافیوں اور محرومیوں کی وجہ سے مشکلات سے دورچار ہے ، موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے نوجوان نسل کو ممتاز صحافی ماہر امور بلوچستان سید فصیح ا قبال کی راہ پر گامزن ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارنے کوئٹہ پریس کلب میں غیر سرکاری تنظیم ایس پی او کی جانب سے سید فصیح اقبال کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے پروفیسر جاوید جبار ، ڈاکٹر عرفان بیگ سمیت دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں ، دانشوروں اور سول سوسائٹی کے افراد نے ممتاز صحافی ماہر امور بلوچستان وسابق سنیٹر سید فصیح اقبال کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ درپیش اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے نوجوان نسل کو ان کی پیروی کرکے آگے بڑھنا ہوگا اگرچہ مستقبل تلخ اور چیلنجز سے بھر پور ہوگا مگر مرحوم کی طرح اپنی مٹی کو اپنانے کی مثالی خاصیت پیدا کرنی ہوگی انہوں نے کہا کہ مرحوم کی صحافتی سماجی اور سیاسی خدمات کیسی سے پوشیدہ نہیں ، صحافت کے میدان میں انہوں نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نوجوانوں کو تربیت دی اور تجربہ حاصل کرنے کا موقع دیا انہوں نے نہ صرف آل پاکستان نیوز پیپرسوسائٹی تنظیم کی 40 سال تک خدمت کی بلکہ وہ کئی اور تنظیموں سے وابستہ رہے ۔ انہوں نے کبھی بھی اپنے اختیارات سے اخبار اور دیگر کام کو متاثر نہیں ہونے دیا مقررین نے کہا کہ سید فصیح اقبال نے صحافی سماجی ورکر اور سیاسی کیرئیر کے دوران بلوچستان کے عوام کی حقوق کے لئے آواز بلند کی وہ اپنی بجائے خدمت خلق کرکے زیادہ خوش ہوتے اسی لئے وہ دوسروں کے کام میں ہمہ وقت مصروف رہتے انہوں نے کہا کہ غیر سرکاری تنظیموں کی سپورٹ ہو یا پھر ایس او ایس ویلیج کا قیام اس میں مرحوم کا انتہائی زبردست کردار تھا دکھاوے کی بجائے وہ رضاالٰہی کو زیادہ مقدم رکھتے ان کا تعلق آلہ آباد سے تھا مگر بلوچستان ہی کو اپنایا اور آخری آرام گاہ کے لیے بھی بلوچستان ہی کی خواہش کی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔