|

وقتِ اشاعت :   May 6 – 2014

پنجگور(بیورورپورٹ)پنجگور لاپتہ نوجوانوں کے لواحقین خواتین کا لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کیلئے ریلی اور دھرنا لاپتہ نوجوان قمبر صفدر اور ثناء اللہ کی بازیابی کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پنجگور کے رہائشی نوجوان قمبر صفدر اور ثناء اللہ کی جبری گمشدگی اور عدم بازیابی کے خلاف لاپتہ نوجوانوں کے لواحقین خواتین اور بچوں نے ریلی نکال کر مختلف شاہراہ پر گشت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پنجگور کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ تھے جن میں قمبر صفدر اور ثناء اللہ کی بازیابی کیلئے نعرے درج تھے واضح رہے کہ خواتین گزشتہ ایک مہینے سے ریلی نکال کر ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر پہنچ کر ڈپٹی کمشنر سے اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے مطالبہ کرتے رہے ہیں خواتین نے الزام لگایا کہ قمبر صفدر کو 29 مارچ اور ثناء اللہ کو 2 اپریل کو سیکورٹی فورسز نے گھر سے اٹھایا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں ان کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے اگر انہیں کوئی جرم کیا ہے تو انہیں پاکستان عدالتوں میں پیش کر دیا جائے ہمارے نوجوان بے گناہ اور ان کا کسی تنظیم یا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے وہ ہمارے گھر کے واحد کفالت کرنے والے ہیں ہم ملک کے تمام اداروں عدلیہ انسانی حقوق حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قمبر صفدر اور ثناء اللہ کی بازیابی میں کردار ادا کریں خواتین نے کہا کہ اگر ہمارے پیارے بازیاب نہیں ہوئے تو ہم ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں دھرنا ختم نہیں کریں گے