کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایف سی کے سب کیمپ پر حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق کیچ کی تحصیل تمپ میں واقع فرنٹیئر کور کے سب کیمپ پر نامعلوم افراد نے چھوٹے ہتھیاروں سے شدید فائرنگ کی اور راکٹ کے گولے بھی داغے تاہم ایف سی اہلکاروں کی جوابی کارروائی پر حملہ آور فرار ہوگئے۔ تاہم دونوں اطراف سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ شدید فائرنگ کے باعث علاقے کے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا ہوگئے ، خوف کے باعث تمپ بازار بھی بند ہوگیا۔ دریں اثناء بلوچستان کے علاقے پنجگو رمیں ایف سی کے گاڑی پر فائرنگ ایف سی کی جوابی کارروائی سے حملہ آوار فرارتفصیلات کے مطابق پنجگور کے تحصیل گچک کے علاقے سیدم کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی کی گاڑی پر اندھادھند فائرنگ کردی ایف سی کی جوابی فائرنگ سے حملہ آوار فرار ہونے میں کامیاب ہوئے واقعہ کے بعد ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی، آخری اطلاع تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔